شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی اعلی اللہ مقامہ نے گلگت شہر میں خواہران کی دینی تربیت کے لئے جامعۃ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی بنیاد رکھی اسی طرح نومل، جلال آباد، ہنزہ، نگر اور دنیور میں بھی خواہران کے دینی مدارس کی سرپرستی کرتے تھے۔ اور ان مدارس کے معلمین کی ماہانہ مالی امداد بھی کیا کرتے تھے۔ فی الحال خواہران کے آٹھ مدرسے ہیں جو شہید کی کوششوں سے تاسیس ہوئے تھے۔ تقریبا ۲۰ سے زیادہ دینیات سینٹرز ہیں جن میں دس ہزار سے زیادہ طالب علم کسب فیض کر رہے ہیں۔