گنجی پاور ہاوس کی ناقص تعمیر پر ٹھیکیداروں کے خلاف سخت الیکشن لیا جائے گا۔ کیپٹن سکندر

اسکردو : اسلامی تحریک کے رکن قانون ساز اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیپٹن سکندر نے کہا ہے کہ گنجی پاور ہائوس کی پن سٹاک پھٹنے سے علاقے کے امام بارگاہ اور سکول کو نقصان پہنچا لیکن اس حادثے میں اللہ کے فضل و کرم سے سکول کے بچے اور اہل علاقہ محفوظ رہے۔ اگر حادثہ رات کے وقت ہوتا تو علاقے میں ناقابل تلافی نقصان ہوتا عوام کے شکایت سے 2 میگا واٹ گنجی پاور ہائوس کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے اس واقعے میں جو بھی ملوث ہوگا ان ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور واقعے میں ملوث کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے۔