زندہ قوموں کا ہمیشہ سے یہ شعار رہا ہے کہ وہ اپنے محسنین کو کبھی فراموش نہیں کرتے جس کی قربانی کی بدولت وہ دنیا کے نقشے پر ، پر وقار زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں ۔ زندہ قوموں کا کوئی فرد ایسا کارنامہ سر انجام دے تو اس کی یادیں کبھی دلوں سے محو نہیں ہوتیں بلکہ ان کی شخصیت ہر لمحہ تابندہ و جاودان رہتی ہے۔
شہید سید ضیاءالدین رضوی بھی ان محسنین میں سے ایک ہیں جن کو ملت تشیع پاکستان بالعموم اور ملت تشیع گلگت و بلتستان بلخصوص ہمیشہ یاد رکھے گی ،سید ضیاءالدین رضوی اک فرد کا نام نہیں بلکہ اک فکر ،اک جذبے ، اک حوصلے اور شعور کا نام ہے ۔ بقول قائد ملت جعفریہ :شہید ضیاءالدین رضوی اک فرد کا نام نہیں بلکہ اک پاکیزہ تحریک اور مشن کا نام ہے۔
شہید ضیاءالدین رضوی اک انسان کامل کا نمونہ اور ہمہ جہت شخصیت تھے جن کے زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ۔ چاہے وہ شہید کی زندگی کا سیاسی پہلو ہو،علمی یا اخلاقی پہلو ہو ، اجتماعی یا فردی پہلو ہو۔