میرا جینا مرنا تحریک اور قیادت کے ساتھ ہے۔ محمد باقر شیخ

گلگت : اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنما محمد باقر شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پہلے بھی اسلامی تحریک اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا اور ماضی کی طرح آئندہ بھی قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں سیاسی خدمت جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حلقے کی عوام نے موقع دیا تو آئندہ ہونے والے انتخابات میں اسلامی تحریک کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جعلی خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھی جس میں محمد باقر شیخ کے ساتھ نسبت دے کر کہا گیا تھا کہ وہ جلد کسی اور پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے جبکہ انہوں نے آج اس جعلی بیان کو مسترد کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here