اسد عاشورا سکردو

سکردو : بلتستان بھر میں عاشورہ اسد آج بروز جمعہ کو مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ سکردو میں 30 بڑے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے مرکزی جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس جی بی سکاوٹس کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہونگے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا جائیگا جلوسوں کی گذرگاہوں کی سکیورٹی کلیرنس بھی حاصل کی جائیگی۔

علمدار چوک، بینظیر چوک کی سڑک کو جلوس کے دوران بند رکھا جائیگا جلوس گذرتے ہی سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا تاکہ سیاحوں کو کسی قسم پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افیسران کے اجلاس میں عاشورہ کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے العباس سکاوٹس کے رضاکار بھی اپنی خدمات انجام دیں گے جلوسوں کی گذرگاہوں کو تین روٹس میں تقسیم کیا گیا ہے روٹ1 سے برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوس دن ایک بجے سے پہلے پہلے حسینی چوک کراس کریں گے اس کے بعد روٹ 2 اور 3 کے ماتمی جلوس حسینی چوک پہنچیں گے۔

ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ اسد کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی ہے مشکوک افراد کے اوپر کڑی نگاہ رکھی جائیگی عزاداروں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تمام ادارے عاشورہ کے پرامن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کررہے ہیں پولیس فورس الرٹ رہے گی جی بی سکاوٹس کے ایلکار بھی جگہ جگہ پر تعینات ہونگے۔