مالک اشدر نجفی

گلگت : گلگت کے نواحی علاقے چھلت سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین شیخ مالک اشدر نجفی قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں، مرحوم نے زندگی بھر چھلت سمیت دیگر علاقوں میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کی ہے۔

مرحوم شیخ مالک اشدر نجفی کی نماز جنازہ جامع مسجد چھلت شینبر میں امام جمعہ دنیور اور شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ مرزا علی نگری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی کے فرزندان گرامی حجۃ الاسلام سید حسین رضوی اور سید علی رضوی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ مرحوم شیخ مالک اشدر نجفی کا شمار گلگت بلتستان کے معروف علماء میں ہوتا تھا جبکہ مرحوم نے وادی شینبر میں 70 سال تک دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کی۔