گلگت بلتستان کے عوام اب کسی آرڈر کو تسلیم نہیں کریں گے۔ علامہ مرزا علی

شیخ مرزا علی نگری

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما و امام جمعہ دنیور حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ وفاق نے گلگت بلتستان کے مسائل کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرڈر کا تجربہ ہم دیکھ چکے اب گلگت بلتستان کے عوام کسی آرڈر کو تسلیم نہیں کریں گے، آرڈر  2020کی باتیں ہو رہی ہیں جس سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،  72سال سے گلگت بلتستان کے عوام حقوق سے محروم ہیں حقوق فراہم کرنے میں مزید تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں۔

رہنما اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک جتنا اہمیت کا حامل ہے اسی طرح گلگت بلتستان کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، گلگت بلتستان کے عوام نے تہیہ کر لیا ہے اب کسی قسم کا آرڈر قبول نہیں کیا جائے گا۔ سال 2020 کو گلگت بلتستان کا سال ثابت کرینگے ہم امید رکھتے ہیں کہ وفاقی حکمران جماعت گذشتہ سالوں سے آرڈرز متعارف کروانے والی جماعتوں کی حالت زار سے سبق حاصل کریں کیونکہ خطہ کے عوام نے گورننس آرڈر 2009 کو منزل کی جانب مثبت پیشرفت قرار دے کے مجبورا قبول کیا تھا جس کے بعد دیکھا دیکھی میں علاقائی حکمران جماعتوں نے بھی آرڈروں کا سہارا لیا اور آرڈر کا سال گذرنے کے ساتھ وہ جماعتیں بھی اپنی قدر وقیمت کھو چکی ہیں اس لئے مملکت خداداد پاکستان کیلئے نہایت اہمیت کے حامل خطہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور آئینی بنیادوں پر خطہ کو تحفظ فراہم کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here