آئینی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی تحریک کی دیگر پارٹیوں سے رابطہ مہم جاری

اسلامی تحریک جی بی

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی جانب سے علاقے کی آئینی حیثیت اور حقوق کے تعین کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اور جدوجہد کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلامی تحریک کی جانب سے دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کی گئی ہے۔ تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور پیپلزپارٹی کے اعلی سطحی وفود نے اسلامی تحریک کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پارٹی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ مختلف پارٹیوں کے وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں اسلامی تحریک کے رہنماوں نے علاقے کی آئینی حیثیت کے تعین کے لئے مشترکہ موقف اور کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

اسلامی تحریک کے صوبائی سیکریٹریٹ آنے والے وفود میں تحریک انصاف کے وفد کی سربراہی صوبائی صدر سید جعفر شاہ جبکہ مجلس وحدت کے وفد کی سربراہی الیاس صدیقی کررہے تھے، پیپلزپارٹی کے وفد میں امجد ایڈوکیٹ، جمیل احمد، محمد موسی اور جاوید حسین شامل تھے۔ ان وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں اسلامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکریٹری شیخ مرزا علی، صوبائی نائب صدر دیدار علی، ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیپٹن سکندر، محمد باقر شیخ سمیت صوبائی و گلگت ڈویژن کے عہدیداران کی نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here