بھارتی حکومت مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ رہبرانقلاب اسلامی

سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسندوں اور ان کی حمایت یافتہ پارٹیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here