تعمیر ملت پروگرام

شہید رضوی

شہید آغا ضیاء الدین رضوی کی جامع مسجد گلگت کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے وہاں پر حجت الاسلام والمسلمین سید عباس علی شاہ حسینی نجفی امام جمعہ و الجماعت تھے۔ وہ ایک با عمل عالم اور زبردست خطیب ہیں انہوں نے مذہب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ اور ترویج کے لئے ہر قسم کی قربانی دی ہے ۔لوگوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے بہت سارے امور انجام دئے ہیں۔ ان امور میں ایک اقتصادی نظام کی تنظم نو ہے ۔ اس نظام کو پہلے سید عباس علی شاہ چلا رہے تھے۔ یہ اقتصادی نظام بغیر کسی خاص نام کے چل رہا تھا لیکن شہید بزرگوار نے ۱۹۸۹ میں مرکزی امامیہ مسجد گلگت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد باقاعدہ طور پر انتخابات کے ذریعے مسجد کمیٹی بنائی۔ اس نظام کو تعمیر ملت پروگرام نام دیا ۔یہ نظام ملت تشیع کے لئے ایک مفید کام ثابت ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here