مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر

شہید آغا ضیاءالدین

شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی نے اپنی مختصر زندگی میں گلگت کے مختلف علاقوں میں متعدد مساجد کی تعمیر کروائی ہے اور جہاں مساجد کی اشد ضرورت تھی، مساجد بنوائیں، بلکہ جہاں دوسروں کے لئے مسجد بنانا ممکن نہیں تھا، شہید آغا ضیاءالدین رضوی نے وہاں پر بھی مسجد بنا کر غیر ممکن کو ممکن بنایا۔ ضلع غذر کے علاقے گاہکوچ میں جہاں ۱۰۰ فیصد اسماعیلی برادری زندگی کرتے ہیں وہاں پر شیعہ مسافروں اور ملازمین کے لئے مسجد بنوائی تاکہ وہاں موجود شیعہ ملازمین اور مومنین اس مسجد میں اپنی عبادات اور اجتماعات کو منعقد کریں۔ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی نے مسجد کے ساتھ ایک مکان بھی وہاں خریدا تا کہ وہاں دین کی تبلیغ کرنے والا عالم دین وہاں رہ کر اس مسجد میں نمازیوں کے لئے تبلیغ کریں۔ اس کے علاوہ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی نے ہنزہ  علی آباد میں بھی مسجد بنوائی اور خود گلگت شہر میں مرکزی جامع مسجد کی تعمیر بھی شہید نے اپنی زندگی میں ہی مکمل کروائی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here