شہید اکبر علی

شہید اکبر علی

نام : اکبر علی

مقام شہادت : کونوداس گلگت

تاریخ شہادت : 9 فروری 1990

ساکن امپھری گلگت

سانحہ چراغاں 1990 واقعہ شہادت

9 فروری 1990 بمطابق 13 رجب المرجب 1410 ہجری بروز جمعہ یوم ولادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی مناسبت سے کونوداس کے پہاڑیوں پر روایتی و مذہبی چراغاں کے بعد عاشقان مرتضی علی علیہ السلام سوزوکی میں گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے کہ مدرسہ نصرت الاسلام کے احاطے میں مورچہ بند شرپسندوں اور مخالفین چراغاں نے پولیس کی موجودگی میں اچانک خودکار ہتھیار سے جاںثاران علی علیہ السلام پر گولیاں برسائیں جس سے محمد علی ولد شفا علی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ اکبر علی ولد اصغرعلی نے ہسپتال پہنچ کر جام شہادت نوش کیا باقی چار جوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج رہے۔